0
Thursday 19 Nov 2020 17:35

چلاس، نامعلوم شرپسندوں نے پل کو آگ لگا دی

چلاس، نامعلوم شرپسندوں نے پل کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ چلاس میں لکڑی کے پل کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی۔ ہفتہ اور جمعرات کی درمیانی شب چلاس شہر کو کھنبری سے ملانے والے پل کو شرپسندوں نے آگ لگا دی جس کی وجہ سے پل کا پیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پل کو جلانے سے چلاس اور کھنبری کے درمیان زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ میر افضل نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پل جلانے والوں کا تعاقب کرینگے۔ انہوں نے آئی جی گلگت بلتستان کو واقعہ کی تہہ تک جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 898782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش