QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کا وفد شام کے دورے پر

19 Nov 2020 18:06

عرب نیوز چینل المنار کیمطابق حزب اللہ کے وفد نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت پر مبنی مرحوم شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے موقف اور شام کی حساس صورتحال میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے شانہ بشانہ انکے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلی سطحی وفد نے شامی دارالحکومت دمشق کا مختصر دورہ کیا ہے۔ اس دورے میں حزب اللہ لبنان کے وفد نے شامی حکام سے ملاقات کی اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کی وفات پر تعزیت پیش کی۔ عرب نیوز چینل المنار کے مطابق حزب اللہ کے وفد نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت پر مبنی مرحوم شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے موقف اور شام کی حساس صورتحال میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے شانہ بشانہ ان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے قبل ازیں جاری ہونے والے ایک بیان میں بھی مرحوم شامی وزیر خارجہ کو فلسطینی امنگوں اور مزاحمتی محاذ کا مضبوط حامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ولید المعلم، لبنان کو پیش آنے والے تمام بحرانوں کے دوران لبنانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ واضح رہے کہ شام کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم ولید بن محی الدین المعلم گذشتہ سوموار کے روز 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 898783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898783/حزب-اللہ-لبنان-کا-وفد-شام-کے-دورے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org