پنجاب میں اینٹی کرپشن مہم نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے، عثمان بزدار
19 Nov 2020 18:31
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ناقدین جو کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں، میں انہیں کہتا ہوں کہ پنجاب بدل کر رہے گا، ان میں سے 11 ہزار سے زائد شکایتوں کے خلاف انکوائریز کا آغاز کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن مہم نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے اور گزشتہ 2 برس کے دوران 51 ہزار 50 شکایت موصول ہوئی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ناقدین جو کہتے ہیں کہ تبدیلی نہیں، میں انہیں کہتا ہوں کہ پنجاب بدل کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 11 ہزار سے زائد شکایتوں کے خلاف انکوائریز کا آغاز کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران اینٹی کرپشن انکوائریز کی مد میں 3 ہزار 185 کیسز درج کیےگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 3 ہزار 904 ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 27 ماہ کے دوران ملزمان سے ریکوری کی شرح 532 فیصد زائد رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 898788