QR CodeQR Code

علامہ وحید کاظمی کا پیواڑ میں چھت گرنے کے سانحہ پر اظہار افسوس

19 Nov 2020 18:36

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ خوشی کی تقریب کا اچانک ماتم میں بدل جانا ایک ایسا المناک  واقعہ ہے جس کے لیے افسوس کا لفظ کم ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے پارا چنار کے علاقے پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوشی کی تقریب کا اچانک ماتم میں بدل جانا ایک ایسا المناک  واقعہ ہے جس کے لیے افسوس کا لفظ کم ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکورہ واقعہ رونما ہوا، جس میں 9 افراد جاں بحق اور تیس سے زائد ملبے تلے دبنے کے باعث زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 898793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898793/علامہ-وحید-کاظمی-کا-پیواڑ-میں-چھت-گرنے-کے-سانحہ-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org