QR CodeQR Code

مسرت عالم اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کیا جائے، عدالت عالیہ

19 Nov 2020 20:15

جسٹس سنیو کمار اور جسٹس رجنیش اوسوال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یہ حکم نامہ جاری کیا کہ مسرت عالم بٹ کی نظربندی کی مدت ختم ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی عدالت عالیہ نے جموں و کشمیر مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ کی نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے جموں کشمیر کی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اگر مسرت عالم کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں ہے تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ مسرت عالم بٹ کی نظربندی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیو کمار اور جسٹس رجنیش اوسوال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یہ حکم نامہ جاری کیا کہ مسرت عالم بٹ کی نظربندی کی مدت ختم ہوگئی ہے اور حکومت کی جانب سے دائر عرضی غلط ثابت ہوگئی ہے۔

مسرت عالم بٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد 14 نومبر 2017ء کو عدالت نے ان کی 36ویں نظربندی حکم کے خلاف ان کی درخواست خارج کر دی تھی جو ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ کے ذریعہ جاری کی گئی تھی۔ سنگل بینچ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس لئے نظربند کیا جاتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے معاشرے کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو اور معاشرے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 898797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898797/مسرت-عالم-اگر-کسی-دوسرے-کیس-میں-مطلوب-نہیں-اسے-رہا-کیا-جائے-عدالت-عالیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org