0
Thursday 19 Nov 2020 20:15

کشمیر معاملے پر بھارت کو پاکستان سے بات چیت کرنا چاہیئے، شیخ عبدالرحمن

کشمیر معاملے پر بھارت کو پاکستان سے بات چیت کرنا چاہیئے، شیخ عبدالرحمن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیس مومنٹ کے بینر تلے مختلف تنظیموں کے لیڈران اور کارکنوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی واپسی کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے قریب نمائش گراؤنڈ پر اکٹھا ہوکر بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’ریاست کا درجہ بحال کرو‘، ’ہندو عیسائی سکھ مسلمان سب سے پہلے ہیں انسان‘، ’فرقہ پرستو خبردار ہم ہیں امن کے پہرے دار‘ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین فرقہ وارانہ بھائی چارہ کے حق میں اور ملازمتوں اور زمین کا تحفظ فراہم کرنے کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران شیخ عبدالرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو تنازعہ کشمیر کے خاتمے اور جموں و کشمیر میں سرحدوں پُرامن لانے کے مقصد سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جوہری ممالک کے مابین کوئی جنگی معاہدہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے رہائشی تنازعہ کے فریق ہیں اور انہیں تنازعہ پر کسی بھی طرح کی بات چیت کا حصہ بننا چاہیئے۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کام نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے، جب پنجاب، بہار، اترپردیش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال جیسی ریاستیں زیادہ سے زیادہ حقوق اور تحفظ کا مطالبہ کررہی ہیں تو آئینی حقوق چھیننا بلاجواز تھا اور اسے بحال کیا جانا چاہیئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرے اور ملازمتوں اور زمین کو تحفظ فراہم کرے۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 5 اگست کے فیصلے سے بی جے پی نے کشمیر میں ملک کے مقصد کو نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے بھارت نواز اور مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور یہ بلاجواز ہے، اب انہوں نے ہندوستانی آئین میں ترمیم کرکے جموں و کشمیر کے آئین کو کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے ذریعہ تین امور (کرنسی، خارجہ امور اور مواصلات) پر دستخط کئے گئے تھے۔ عبدالرحمٰن کے علاوہ سماجی کارکن آئی ڈی کھجوریہ، سابق وزیر بابو سنگھ، نریندر سنگھ خالصہ و دیگران بھی اس احتجاج میں شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 898801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش