QR CodeQR Code

بھارت کی ایل او سی پر کھلی دہشتگردی خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، ثروت اعجاز قادری

19 Nov 2020 19:32

عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ خطے میں پائیدار امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان دورے کو عوام مثبت سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت دلاسوں اور دعوؤں کی بجائے معیشت کے استحکام کو یقینی بنائے، آٹا اور چینی مافیاز کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرکے قیمتوں میں کمی کی جائے، ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے پاک افواج کے ساتھ ہیں، بھارت کی ایل او سی پر بزدلانہ کاروائیاں کھلی دہشتگردی اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، چار سدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ بھارت کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان دورے کو عوام مثبت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی و عوامی مفادات کیلئے تمام اکائیوں کو حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہیے، مہنگائی و بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بھی عملی طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 898804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898804/بھارت-کی-ایل-او-سی-پر-کھلی-دہشتگردی-خطے-کے-امن-کو-تباہ-کرنے-سازش-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org