QR CodeQR Code

پشاور، 6 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش برآمد

19 Nov 2020 20:31

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سائنسی بنیادوں پر شواہد حاصل کر لئے ہیں، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے میں واقع قبرستان سے کمسن بچی کی سوختہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع سیفن قبرستان سے 6 سالہ بچی کی سوختہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت 6 سالہ لیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کمسن بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ کمسن بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی کو کبھی پھول سے بھی نہیں مارا وہ تو ایسے ہی مر گئی ہوگی۔ بچی کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے کوہاٹ روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بالو خیل کی رہائشی ہے، گذشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔ سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سائنسی بنیادوں پر شواہد حاصل کر لئے ہیں، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تھانہ بڈھ بیر کی حدود سے 5 سال کے بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 898820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898820/پشاور-6-سالہ-بچی-کی-جلی-ہوئی-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org