QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، نجی تعلیمی اداروں نے بندش کیخلاف سیاسی جماعتوں اور مدارس سے حمایت مانگ لی

19 Nov 2020 21:10

اجلاس میں تعلیمی اداروں کی ممکنہ بندش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ نجی سیکٹر تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے متحمل نہیں ہوسکتا اور اگر حکومت نے اس ضمن میں انہیں مجبور کرنے کی کوشش کی تو فیصلے کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے وفاقی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی 24 نومبر سے بند کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا اور ممکنہ بندش کے خلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں، وکلاء، وفاق المدارس اور سول سوسائٹی کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس حوالے سے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹورک کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر محمد سلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی ممکنہ بندش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ نجی سیکٹر تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے متحمل نہیں ہوسکتا اور اگر حکومت نے اس ضمن میں انہیں مجبور کرنے کی کوشش کی تو فیصلے کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 898825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898825/خیبر-پختونخوا-نجی-تعلیمی-اداروں-نے-بندش-کیخلاف-سیاسی-جماعتوں-اور-مدارس-سے-حمایت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org