0
Thursday 19 Nov 2020 21:30
لاہور میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام بین المذاہب علماء و مشائخ کنونشن

حرمت رسول کے معاملے پر حکومت کسی کو مایوس نہیں کریگی، راجہ بشارت

حرمت رسول کے معاملے پر حکومت کسی کو مایوس نہیں کریگی، راجہ بشارت
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے زیراہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے چوتھے روز بین المذاہب علماء و مشائخ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں شریک ملک کی ممتاز مذہبی اور سیاسی قیادت نے قرار دیا ہے کہ حرمت رسولؐ پر جان بھی قربان ہے۔ اقوام متحدہ توہین انبیا روکنے کیلئے قانون سازی کرے۔ پی سی ہوٹل لاہور میں ہونیوالے بین المذاہب علماء و مشائخ کنونشن میں تمام مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ کنونشن میں وزیراعظم کے معاون حافظ طاہر اشرفی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، پیر سعید الحسن شاہ، حسنین بہادر دریشنک، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، افتخار گیلانی، مولانا فضل الرحیم، مفتی رمضان سیالوی، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، مولانا عبدالخبیر آزاد، زبیر احمد ظہیر، طاہر بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی دنیا کو پیغام ہے کہ انتہاء پسندی کی سوچ بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہے، شان ہفتہ رحمت اللعالمین منا کر ملک کو مذہب کے نام پہ تقسیم کرنے والوں کا واضح پیغام دیدیا ہے، حرمت رسولؐ پہ مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔ بشارت راجہ نے قرار دیا کہ مغرب کو شان مصطفیٰؐ کی گستاخی کا جواب ہماری حکومت موثر انداز میں دے رہی ہے۔ حرمت رسول کے معاملے پر حکومت کسی کو مایوس نہیں کرے گی۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں ناموس رسالتؐ کی عالمی قانون کیلئے بڑی کاوش کی ہے، مسلمان نہ صرف نبی پاکؐ بلکہ تمام انبیاء کی ناموس کی حفاظت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش