QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

19 Nov 2020 21:42

مولانا اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک عرصے سے لاہور میں مقیم تھے۔ آج انکی طبیعت خراب ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وہ لاہور میں ملتان روڈ پر مدرسے کے مہتمم تھے۔ ویل چیئر تک محدود ہونے کے باوجود خادم حسین رضوی پاکستان میں توہین رسالت کے متنازع قانون کے ایک بڑے حامی بن کر سامنے آئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔ خادم رضوی کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ خادم رضوی اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک عرصے سے لاہور میں مقیم تھے۔ آج ان کی طبیعت خراب ہوئی، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وہ لاہور میں ملتان روڈ پر مدرسے کے مہتمم تھے۔ ویل چیئر تک محدود ہونے کے باوجود خادم حسین رضوی پاکستان میں توہین رسالت کے متنازع قانون کے ایک بڑے حامی بن کر سامنے آئے۔ وہ اس قانون کے غلط استعمال کے الزام سے بھی متفق نہیں تھے۔ ان کا انداز بیان کافی سخت ہوتا تھا۔

پاکستانی میڈیا کی جانب سے کوریج نہ ملنے کا حل بظاہر انھوں نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرکے نکالا۔ ناصرف اردو اور انگریزی میں ان کی ویب سائٹس اب موجود ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کئی اکاؤنٹ ہیں۔ وہ اپنے آپ کو پیغمبر اسلام کا ’’چوکیدار‘‘ کہہ کر بلاتے تھے۔ خادم حسین رضوی کی گرمجوش تقاریر سے محسوس ہوتا تھا کہ وہ اپنی طاقت سے کافی مرعوب تھے۔ ان کے پیروکار ان کی بدزبانی اور گالیوں پر بھی آنکھیں بند کرکے واہ واہ کرتے رہتے تھے۔ ان کی کڑی تنقید کا نشانہ محض صاحب اقتدار ہی نہیں بلکہ مرحوم عبدالستار ایدھی جیسی شخصیت بھی رہی۔


خبر کا کوڈ: 898828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898828/تحریک-لبیک-کے-سربراہ-مولانا-خادم-حسین-رضوی-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org