0
Thursday 19 Nov 2020 22:42

قبائلی عوام کی سابقہ تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا، اقبال وزیر

قبائلی عوام کی سابقہ تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا، اقبال وزیر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف، بحالی اور آباد کاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ حکومت پورے صوبے کے بالعموم اور قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے بالخصوص تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور ہر ممکنہ حد تک عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی سابقہ تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور انہیں بھی ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں صوبائی وزیر نے جمعرات کو سیٹیزن فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں قبائلی اضلاع میں کثیر رقم خرچ کر رہی ہے، جس سے یہ علاقے بہت جلد ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا  کہ سیٹیزن فیسلیٹیشن مراکز کے منصوبے کے تحت عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے ڈومیسائل، شناختی کارڈ، صدائے امن کارڈ، بینک کی سہولت اور دیگر ضروری خدمات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو ایک دفتر سے دوسرے دفتر کی خاک چھاننے سے نجات مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 898830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش