QR CodeQR Code

پشاور، خاصہ داروں کا 12 سالوں سے تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا

19 Nov 2020 22:04

اس موقع پر دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور خاصہ داروں کی تنخواہیں جاری کرے، بصورت دیگر احتجاج کو مزید توسیع دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے خاصہ داروں نے گزشتہ 12 سالوں سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا دیدیا ہے۔ دھرنے میں صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن کے بانی حاجی شرف الدین صافی، ملک حاجی اسرائیل صافی اور صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن ضلع پشاور صدر حاجی گل رحمان صافی نے دیگر کارکنان کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے میں شرکت کی، اور شرکائے دھرنا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور خاصہ داروں کی تنخواہیں جاری کرے، بصورت دیگر احتجاج کو مزید توسیع دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 898831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898831/پشاور-خاصہ-داروں-کا-12-سالوں-سے-تنخواہوں-کی-بندش-کیخلاف-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org