0
Thursday 19 Nov 2020 22:04

پشاور، خاصہ داروں کا 12 سالوں سے تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا

پشاور، خاصہ داروں کا 12 سالوں سے تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے خاصہ داروں نے گزشتہ 12 سالوں سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا دیدیا ہے۔ دھرنے میں صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن کے بانی حاجی شرف الدین صافی، ملک حاجی اسرائیل صافی اور صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن ضلع پشاور صدر حاجی گل رحمان صافی نے دیگر کارکنان کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے میں شرکت کی، اور شرکائے دھرنا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور خاصہ داروں کی تنخواہیں جاری کرے، بصورت دیگر احتجاج کو مزید توسیع دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 898831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش