0
Thursday 19 Nov 2020 22:11

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کون تھے؟؟

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کون تھے؟؟
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء کو نکہ توت اٹک میں پیدا ہوئے۔ خادم حسین رضوی نے جہلم سے قرآن مجید حفظ کیا، پھر جامعہ نعیمیہ لاہور میں داخلہ لے لیا۔ وہ حافظ قرآن اور شیخ الحدیث تھے۔ وہ جامع مسجد پیر مکی میں محکمہ اوقاف کے خطیب تھے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنیوالے ممتاز قادری کے حق میں کھل کر بولنے پر ان کو محکمہ اوقاف کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ 2009ء میں راولپنڈی سے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ان کی ٹانگیں متاثر ہوئیں اور وہ چلنے پھرنے کے قابل نہ رہے۔ 2015ء میں انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کی بنیاد رکھی۔

ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد تحریک لبیک کو زیادہ مقبولیت ملی۔ خادم حسین رضوی طویل عرصے سے علیل تھے۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔ ستمبر 2017ء میں این اے 120 لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں سات ہزار ووٹ حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ خادم رضوی کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آج طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
خبر کا کوڈ : 898834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش