0
Thursday 19 Nov 2020 22:57

پشاور، خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

پشاور، خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ اور جعلسازی کے ذریعے ڈرا دھمکا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی اہلکار فہیم احمد ولد نعیم بخش ساکن بیرون گنج محلہ مفتی آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ اور جعلسازی کے ذریعے ڈرا دھمکا رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ شہید گلفت حسین میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 898842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش