QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ناراض دوست نے ساتھی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

19 Nov 2020 23:35

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں گہری دوستی تھی، دوست کو قتل کرنے کے بعد دوست نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا دونوں نوجوانوں کی لاشیں مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ناراض دوست نے ساتھی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود شیرو کونہ گاؤں میں دوستی اور ناراضگی نے دو زندگیاں نگل لیں، 24 سالہ دوست نے 17 سالہ دوست کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود گاؤں شیرو کونہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 24 سال کے نوجوان مکرم ولد عبدالرحمن قوم سمرا نے 17 سال کے نوجوان  نعمان ولد قیوم قوم سمرا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں گہری دوستی تھی۔ دوست کو قتل کرنے کے بعد دوست نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا، دونوں نوجوانوں کی لاشیں مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن یسین خان اور تفتیشی عملہ پہنچ چکا ہے اور تفتیش و معلومات کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 898846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898846/ڈی-ا-ئی-خان-ناراض-دوست-نے-ساتھی-کو-قتل-کرکے-خودکشی-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org