QR CodeQR Code

خادم رضوی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ گریٹر اقبالؒ پارک میں ادا کی جائیگی

20 Nov 2020 08:20

مرحوم کی تدفین انکے آبائی علاقے اٹک میں کی جائیگی۔ خادم رضوی کچھ عرصہ سے علیل تھے، تاہم گذشتہ شب انکی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے لاہور کے مینار پاکستان گراونڈ ’’گریٹر اقبالؒ پارک‘‘ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقے اٹک میں کی جائے گی۔ خادم رضوی کچھ عرصہ سے علیل تھے، تاہم گذشتہ شب ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے زندہ ہونے کی خبریں بھی چلتی رہیں، تاہم تحریک لبیک کے ترجمان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر کی جانب سے خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898866/خادم-رضوی-کی-نماز-جنازہ-کل-بروز-ہفتہ-گریٹر-اقبال-پارک-میں-ادا-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org