QR CodeQR Code

خادم رضوی کی وفات پھر زندہ ہونے کی خبریں، اصل معاملہ ہے کیا؟؟

20 Nov 2020 09:08

شیخ زاید جو کہ سرکاری ہسپتال ہے، وہاں کے ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کر دی اور انکا ڈیتھ سرٹیفکیکٹ جاری کر دیا۔ لیکن کارکنوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کا یقین نہ کیا اور اُنکی میت کو علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع پرائیویٹ ادارے فاروق ہسپتال لے گئے۔ یہاں کے ڈاکٹرز نے بھی تحریک لبیک کے سربراہ کی موت کی تصدیق کی، جسکے بعد انکی میت کو گھر لے جایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو طبیعت خراب ہونے پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پونے 9 بجے کے قریب لاہور کے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ شیخ زاید جو کہ سرکاری ہسپتال ہے، وہاں کے ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی اور ان کا ڈیتھ سرٹیفکیکٹ جاری کر دیا۔ لیکن کارکنوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کا یقین نہ کیا اور اُن کی میت کو علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع پرائیویٹ ادارے فاروق ہسپتال لے گئے۔ یہاں کے ڈاکٹرز نے بھی تحریک لبیک کے سربراہ کی موت کی تصدیق کی، جس کے بعد ان کی میت کو گھر لے جایا گیا۔

خادم حسین رضوی کے فرزند حافظ سعد رضوی نے بتایا کہ ایک بار ان کا ہاتھ ہلا، جس سے انہیں لگا کہ وہ زندہ ہیں۔ اسی خدشے کے باعث انہیں فاروق ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہاں کے ڈاکٹرز نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ خادم رضوی کی چوک یتیم خانہ کے قریب رہائشگاہ پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے جبکہ تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ نے نماز جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے مینار پاکستان گراونڈ میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مجلس شوریٰ نے ملک بھر سے کارکنوں کو نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 898869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898869/خادم-رضوی-کی-وفات-پھر-زندہ-ہونے-خبریں-اصل-معاملہ-ہے-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org