QR CodeQR Code

وزیراعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزرا کا خادم رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس

20 Nov 2020 12:14

آئی ایس پی آر کے مطابق علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف نے ظہار افسوس کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی وفات پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور وفاقی وزرا سمیت دیگر حکومتی رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے علامہ خادم رضوی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف نے ظہار افسوس کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

علامہ خادم رضوی کی موت پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر چودھری سرور، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا گزشتہ شب انتقال ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی بخار میں مبتلا تھے۔ اطلاعات کے مطابق طبعیت خراب ہونے پر علامہ خادم حسین رضوی کو شیخ زاید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 898896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898896/وزیراعظم-ا-رمی-چیف-اور-وفاقی-وزرا-کا-خادم-رضوی-کے-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org