QR CodeQR Code

غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی بات پر پی ایم ایل این پر پابندی عائد کی سکتی ہے، بابر اعوان

20 Nov 2020 12:19

مریم نواز کے اس بیان پر نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز آئین کیخلاف بات کر رہی ہیں، مریم بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسٹیبلیشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے، غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے لیکن پہلے تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ مریم نواز کے اس بیان پر قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز آئین کیخلاف بات کر رہی ہیں، مریم بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسٹیبلیشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 898898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898898/غیر-ا-ئینی-طریقے-سے-حکومت-گرانے-کی-بات-پر-پی-ایم-ایل-این-پابندی-عائد-سکتی-ہے-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org