QR CodeQR Code

تم لوگ کہہ دینا اچھا انسان تھا پر سخت تھا، خادم رضوی کا اپنی موت بارے بیان وائرل

20 Nov 2020 12:30

مولانا خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ رات انتقال کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد خادم حسین رضوی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی موت کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں خادم حسین رضوی کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ایک دن اعلان ہوگا مولوی خادم مر گیا، کوئی کہے گا بہت اچھا بندہ تھا، جبکہ کوئی کہے گا بہت برا تھا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 2 ہی باتیں ہوتی ہیں یا اچھا تھا یا برا انسان تھا، درمیانی کوئی بات نہیں ہوتی۔

بیان سننے والوں مخاطب کرتے ہوئے خادم حسین رضوی کہتے ہیں کہ تم لوگ کہہ دینا اچھا انسان تھا پر سخت تھا، لیکن یاد رکھنا آج میرا ساتھ دے لو ورنہ بعد میں ہمارے جیسا کوئی نہیں ملے گا۔ مولانا خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ خادم حسین رضوی حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث بھی تھے اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 898901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898901/تم-لوگ-کہہ-دینا-اچھا-انسان-تھا-پر-سخت-خادم-رضوی-کا-اپنی-موت-بارے-بیان-وائرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org