QR CodeQR Code

موٹروے پولیس نے شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہے، مُراد سعید

20 Nov 2020 12:38

موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پیٹرول آفیسرز کی دسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بننے والی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کو اہم ذمہ داریاں نبھانی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مراد سعید کہتے ہیں کہ موٹروے پولیس نے شاہراہوں کو محفوظ اور لوگوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ آج شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پیٹرول آفیسرز کی دسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر مُراد سعید نے آئی جی کلیم امام کے ساتھ موٹروے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بننے والی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کو اہم ذمہ داریاں نبھانی ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے افراد کی بہترین تربیت ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹروے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی اور موٹروے پولیس کو تمام وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 898904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898904/موٹروے-پولیس-نے-شاہراہوں-کو-محفوظ-بنانا-ہے-م-راد-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org