0
Friday 20 Nov 2020 12:53

مسلم لیگ (ن) نے جلسے کیلئے ماسک بنوا لئے، ماسک پر کون سا نعرہ درج کیا گیا؟؟

مسلم لیگ (ن) نے جلسے کیلئے ماسک بنوا لئے، ماسک پر کون سا نعرہ درج کیا گیا؟؟
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے لاہور جلسہ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ماسک تیار کرنے کی منظوری دیدی ہے جن پر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے درج ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے بچاؤ پر بات چیت ہوئی جس میں طے کیا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے میں شریک افراد کو ماسک مہیا کئے جائیں جس کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) نے پانچ لاکھ ماسک تیار کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ماسک تیار کروانے کی منظوری دی۔

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتخابی اصلاحات، گلگت بلتستان صوبہ، معاشی کے حوالے سے شہباز شریف نے ایوان میں وزیراعظم کو میثاق کی پیشکش کی تھی، تب ہمیں چور اور ڈاکو کہہ کر گالیاں دی گئیں، ہم نے کہا تھا اپوزیشن کیساتھ ڈائیلاگ کیا جائے، اب ڈھائی سال بعد انہیں یاد آیا لیکن اب اپوزیشن اس سلیکٹڈ وزیراعظم کیساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، نئے انتخابات ہونا چاہییں اور صحیح جمہوری و آئینی حکومت آنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 898907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش