0
Friday 20 Nov 2020 12:52

ٹیڈروس پر ایتھوپیا کے باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام

ٹیڈروس پر ایتھوپیا کے باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا کے آرمی چیف نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پر  تیگرائی باغیوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے آرمی چیف برہانو جولا نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہونن غیبریسس تیگرائی باغیوں کی حمایت میں اضافے کے لیے پڑوسی ممالک میں ساز باز اور انہیں اسلحے اور مالی معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیڈروس افریقی ملک ایتھوپیا کے شمالی خطے تیگرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ایتھوپیا میں تیگرائی مسلح مزاحمت کاروں کی مرکزی حکومت سے جھڑپیں جاری ہیں جن میں دونوں جانب شدید نقصان ہو چکا ہے۔ ایتھوپیا کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ٹیڈروس عالمی ادارے میں اپنے منصب کا استعمال کرتے ہوئے ایتھوپیا کے پڑوسی ممالک کو باغیوں کی حمایت پر اکسا رہے ہیں۔ ٹیدروس تیگری پیپلز لبریشن فرنٹ نامی مزاحمت کار تنظیم کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ یہی وہ تنظیم ہے جس کے خلاف ایتھوپیا کے نوبیل امن انعام یافتہ وزیراعظم ابی احمد نے کارروائی کا آغاز کیا ہے اور ان کے وزیراعظم بننے سے سے قبل تین دہائیوں تک یہی تنظیم برسر اقتدار رہی۔ وزیراعظم ابی احمد کا الزام ہے کہ مزاحمت کار ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ آرمی چیف برہانو جولا کا کہنا کہ ٹیڈروس گزشتہ حکومت  میں وزیر صحت رہ چکے ہیں۔ اس لیے ان سے اس کے علاوہ اور کیا توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ انتشار پیدا کرنے والوں کی مخالفت کر کے ایتھوپیا کے عوام سے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ایتھوپیا میں تیگرائی باغیوں اور حکومت کے مابین جھڑپوں کو تین ہفتے ہو چکے ہیں اور اس دوران سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں سوڈان پڑوسی ملک نقل مکانی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش