QR CodeQR Code

پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ فائیو اختتام پذیر

20 Nov 2020 13:11

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل دروزبہ فائیو مشقیں تربیلا اور این سی ٹی سی میں کی گئیں اور مشقوں کے دوران ٹیموں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 'دروزبہ فائیو' ختم ہوگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ فائیو کی اختتامی تقریب کھاریاں کے نزدیک نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر میں ہوئی۔ پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ فائیو کی  اختتامی تقریب میں دونوں ملکوں کے اعلٰی فوجی حکام بھی موجود تھے جب کہ روسی سفیر اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ دو ہفتوں پر مشتمل دروزبہ فائیو مشقیں تربیلا اور این سی ٹی سی میں کی گئیں اور مشقوں کے دوران ٹیموں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 898910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898910/پاک-روس-مشترکہ-فوجی-مشق-دروزبہ-فائیو-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org