QR CodeQR Code

پاک افغان حکومتیں اپنی زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے پر متفق ہیں، شاہ محمود قریشی

20 Nov 2020 13:28

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے پیغام گیا کہ ہم اپنے مؤقف پرقائم ہیں، دورے کا مقصد پاک افغان تعلقات مزید مضبوط کرنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں اپنی زمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے پرمتفق ہیں، امن سے متعلق معاونت جاری رکھیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے  وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کے دورے سے پیغام گیا کہ ہم اپنے مؤقف پرقائم ہیں، دورے کا مقصد پاک افغان تعلقات مزید مضبوط کرنا تھا۔ شاہ محمود قریش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے افغان حکام کی بہت اچھی نشستیں ہوئیں، میری افغان وزیرخارجہ اوران کی ٹیم سے اہم نشست ہوئی، ملاقات میں کثیرالجہتی دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال ہوا، اشرف غنی عمران خان کے دورے کے منتظر تھے، افغان صدر بھی مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 898914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898914/پاک-افغان-حکومتیں-اپنی-زمین-دہشت-گردی-کیلئے-استعمال-نہ-ہونے-پر-متفق-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org