QR CodeQR Code

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

20 Nov 2020 14:02

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوامی اجتماعات سے گریز اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع پشاور میں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اور کورونا وائرس سے انسانی جانوں کو بچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اور ہاشم بابر نے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاور کو دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 898917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898917/پشاور-میں-ضلعی-انتظامیہ-کا-پی-ڈی-ایم-کو-جلسے-کی-اجازت-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org