0
Friday 20 Nov 2020 14:18

مریم نواز انتھک محنت سے (ن) لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، شبلی فراز

مریم نواز انتھک محنت سے (ن) لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے تو پیپلز پارٹی کو ایک وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا ہے جبکہ مریم نواز انتھک محنت سے نون لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، اپنے ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ نون لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے، لیکن پارٹی میں جمہوریت نہ ہونے کے باعث کوئی سر اٹھا کر بات نہیں کرسکتا۔ اس سے پہلے والے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا عالمی حقیقت ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے، یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، اس پر عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے، لہذا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 898918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش