QR CodeQR Code

براک اوباما کی کتاب سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل

20 Nov 2020 14:55

براک اوباما کی 17 نومبر کو شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کی سیاست اور بھارتی سیاست دانوں بالخصوص سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ان دنوں میڈیا میں خبروں کی زینت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کی کتاب "دی پرومسڈ لینڈ" رواں سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہو گئی۔اسی کے ساتھ ہی اوباما رواں سال کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف بھی بننے والے ہیں۔ اس سے قبل اُن کی اہلیہ مشیل اوباما بھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مصنفہ میں شامل ہو چکی ہیں، یہ اعزاز انہوں نے 2018ء میں اپنی کتاب "بی کمنگ" کو شائع کرنے کے بعد حاصل کیا۔ امریکا کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب "دی پرومسڈ لینڈ" پبلشنگ ہاؤس "پینگوئن رینڈم ہاؤس" کے بھی اگلے پیچھلے ریکارڈز توڑ رہا ہے۔ امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب "دی پرومسڈ لینڈ" کے بعض اقتباسات دہلی کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں موضوعِ بحث ہیں۔ براک اوباما کی 17 نومبر کو شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کی سیاست اور بھارتی سیاست دانوں بالخصوص سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ ان دنوں میڈیا میں خبروں کی زینت ہیں۔ قابل ذکر یہ کہ انہوں نے اپنی کتاب میں راہول گاندھی کے بارے میں تو لکھا ہے لیکن موجودہ وزیرِاعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک لفظ بھی موجود نہیں۔اوباما کی یہ کتاب 2011ء میں اسامہ بن لادن کی موت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ اوبامہ کی یادداشتوں کا پہلا حصہ ہے۔ جب اس کا دوسرا حصہ شائع ہو گا تب ممکن ہے کہ اس میں نریندر مودی کا ذکر بھی ہو۔


خبر کا کوڈ: 898928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898928/براک-اوباما-کی-کتاب-سال-سب-سے-زیادہ-فروخت-ہونے-والی-کتابوں-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org