0
Friday 20 Nov 2020 16:28

میں ذاتی طور پر حمایت کروں گا کہ تعلیمی اداروں کو بند کردینا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب

میں ذاتی طور پر حمایت کروں گا کہ تعلیمی اداروں کو بند کردینا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا وفاقی حکومت سے متعلق کہنا ہے کہ گھبراہٹ میں ایسے ہی فیصلے کئے جاتے ہیں، یہ حکومت اب گھبراہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ قول و فعل میں تضاد سمجھنا ہو تو تحریک انصاف کی دو سال کی حکومت دیکھ لے، مرتضیٰ وہاب کا اپوزیشن جماتوں کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ ہم تو کھلے جگہ پر جلسے کرتے ہیں، کیا 300 لوگوں سے کم میں کورونا وائرس نہیں پھیلے گا۔ مرتضیٰ وباب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنے الفاظ ہیں کہ سیاحت کو کھول دیں معاشی قتل عام ہو رہا ہے، یہ اس وقت کی بات ہے جب کورونا وائرس عروج پر تھا، سندھ میں آج بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران کان کا فیصلہ ہے کہ چیزوں کو بند نہیں کرنا لاک ڈاؤن نہیں کرنا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنا پسند نہیں کرتے، کے سی آر کو سی پیک کا حصہ سندھ حکومت نے بنایا، کیوں ہمارے پروجیکٹ ایکنک میں رک جاتے ہیں، میرا بھی دل دکھتا ہے کہ سرکلر ریلوے آپریشنل کیوں نہیں ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر حمایت کروں گا کہ تعلیمی اداروں کو بند کردینا چاہیئے، موسم سرما کی چھٹیوں کو پہلے کرلینا چاہیئے تاکہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کو مالی مسائل درپیش ہیں، ہمیں وفاق سے کوئی سپورٹ نہیں ہے، وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیئے کہ عوام اب وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ کوئی ایک اسکینڈل ہو تو بتائیں، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہوتے سینچری ہوئی، وزیراعظم عمران خان پروٹوکول استعمال نہیں کرتے لیکن ہیلی کاپٹر میں گھومتے ہیں، وزیراعظم کو پتہ نہیں چلتا اور ان کی حکومت میں فیصلے ہوجاتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں آئی تھی جو کیپسول میں رہتی ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوائیں منہگی ہوجاتی ہیں کہتے ہیں پتہ نہیں، چینی اور گیس منہگی ہو تو کہتے ہیں نوٹس لے لیا، وفاقی کابینہ میں ایسے حضرات ہیں جن کے اپنے بزنس انٹرسٹ ہیں، کابینہ ارکان کےبزنس انٹرسٹ میں وہ فیصلے کئے جاتے ہیں جس سے عوام کا استحصال ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام دشمن پالیسز کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے پروجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تھرکول منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر پام آئل کی امپورٹ کیلئے خرچ کرتا ہے، حکومت سندھ نے ٹھٹھہ میں ایک جگہ کو پام پلانٹیشن کے لئے مختص کیا۔
خبر کا کوڈ : 898941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش