QR CodeQR Code

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، کراچی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

20 Nov 2020 16:47

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈی سیز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کریں گے جبکہ کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر قائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ڈی سیز اور ڈی ایچ او کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ، مائیکرولاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور 2 میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈی سیز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کریں گے جبکہ کورنگی اور ملیر کے اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ تمام ڈی سیز،متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرلی ہے، آج یا کل تک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ یاد رہے کورونا کی دوسری لہر میں کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر شرقی اور ڈپٹی کمشنر غربی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن 3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کردیئے جائیں جبکہ اسپتال، میڈیکل اسٹور اور صحت کے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 898947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898947/کورونا-کیسز-میں-تیزی-سے-اضافہ-کراچی-لاک-ڈاؤن-کے-حوالے-بڑا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org