0
Friday 20 Nov 2020 16:51

لاک ڈاؤن کی اب کوئی ضرورت نہیں ہوگی لیکن کیسے؟ ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا

لاک ڈاؤن کی اب کوئی ضرورت نہیں ہوگی لیکن کیسے؟ ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر 95 فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی، سینیٹائزر لگانا بھی لازمی امر ہے۔ گذشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا لیکن یہ بہت ضروری ہے۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) یورپی علاقے کے ڈائریکٹر ہنس کلگو نے کہا کہ اگر 95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں، یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچا جاسکتا ہے، میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا، تاہم اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھوں کے سینیٹائز کرنے سے لے کر تمام دیگر طریقوں کو بھی اپنانا ضروری ہے، لیکن ماسک بے حد ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ہنس کلگو نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اسکولوں کو بند کرنے کو مؤثر قدم یا طریقہ کار نہیں مانا جاسکتا، کیونکہ بچوں اور نوجوانوں کو کورونا انفیکشن کا بنیادی کیریئر نہیں مانا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش