QR CodeQR Code

پاک قطر تکافل کیجانب سے لاہور قلندر کے مالک فواد رانا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

20 Nov 2020 14:12

اس موقع پر فواد رانا نے لاہور قلندر اور اسکے نام کیساتھ قلندر کے فلسفے کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اپنی مرحوم ماں کیوجہ سے ہوں۔ میں نے وفات سے قبل اپنی ماں کیساتھ 22 سال خصوصی وقت گزارا۔ آج میری کامیابی ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل نے لاہور قلندر کے مالک فواد رانا کو پاکستان اور خاص طور پر کھیلوں اور کرکٹ کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات پر اعزاز سے نوازا ہے۔ کراچی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ہیڈ آف مارکیٹنگ محمد وقاص درانی نے فواد رانا کو فیملی تکافل کوریج کا ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر فواد رانا نے اپنی زندگی اور اسپورٹس سے شوق کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستانی اسپورٹس کا فین رہا ہوں۔ اس کے بعد مجھے کرکٹ سے محبت ہے اور میں پاکستان کے میدانوں میں کرکٹ واپس لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا تھا۔

اس موقع پر فواد رانا نے لاہور قلندر اور اس کے نام کے ساتھ قلندر کے فلسفے کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اپنی مرحوم ماں کی وجہ سے ہوں۔ میں نے وفات سے قبل اپنی ماں کے ساتھ 22سال خصوصی وقت گزارا۔ آج میری کامیابی ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ لاہور ٹیم کا نام قلندر رکھنے میں ان کی یادداشت اور مشورہ شامل تھا۔ یہ نام براہِ راست پاکستانی اور اسلامی انجمن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ قلندر کی طرح بے لوث اور بے خوف رہنا ہے۔ اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی فواد رانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک قطر تکافل نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مختلف سی ایس آر اقدامات کو سپورٹ فراہم کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898950/پاک-قطر-تکافل-کیجانب-سے-لاہور-قلندر-کے-مالک-فواد-رانا-اعزاز-میں-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org