QR CodeQR Code

وادی کشمیر کے باصلاحیت صحافی مدثر علی کا اچانک انتقال

20 Nov 2020 18:58

مدثر علی کی اچانک موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس نے مدثر علی کے جاننے والے ایک وسیع حلقے کو سوگوار کیا۔ مدثر علی فی الوقت جموں کشمیر کے موقر انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کے ساتھ وابستہ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے جواں سال باصلاحیت صحافی مدثر علی جمعہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے دنیائے فانی سے رحلت کر گئے۔ وہ 37 برس کے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مدثر علی نے گذشتہ رات دیر گئے سینے میں درد کی شکایت کی اور اسپتال پہنچانے سے قبل ہی انہوں نے آخری سانس لی۔ مدثر علی کی اچانک موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس نے مدثر علی کے جاننے والے ایک وسیع حلقے کو سوگوار کیا۔ مدثر علی فی الوقت جموں کشمیر کے موقر انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کے ساتھ وابستہ تھے۔

مدثر علی کئی معروف ملکی و غیر ملکی صحافتی اداروں کY لئے بھی لکھتے تھے۔ مدثر علی کے برادر جہانگیر علی نے اپنے بھائی کے انتقال کی اندوہناک خبر فیس بک پر دی۔ وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف قصبہ سے تعلق رکھنے والے مدثر علی کو صحافتی حلقوں میں رپورٹنگ کی علامت کے طور جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ مدثر علی ایک منجھے ہوئے تجزیہ نگار اور ایک مقامی روزنامے کے مدیر بھی تھے۔ مدثر علی کے انتقال پر زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور انجمنوں نے گہرے دکھ، غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898953/وادی-کشمیر-کے-باصلاحیت-صحافی-مدثر-علی-کا-اچانک-انتقال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org