QR CodeQR Code

کشمیر میں لوٹ مچانے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، مختار نقوی

21 Nov 2020 15:20

سرینگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں بی جے پی کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں بھاجپا لیڈر نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن ”بڑے بڑے گناہگاروں“ کا اتحاد ہے اور انہوں نے یہ اتحاد اپنے آپکو بچانے کیلئے تشکیل دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جن لوگوں نے لوٹ مچائی ہے اور امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن ”بڑے بڑے گناہ گاروں“ کا اتحاد ہے اور انہوں نے یہ اتحاد اپنے آپ کو بچانے کے لئے تشکیل دیا ہے۔ مختار عباس نقوی نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں بی جے پی کے کارکنوں کے ایک اجتماع کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے لوٹ کے بازار کو بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جن افراد نے لوگوں کے حقوق لوٹے ہیں اور امانت میں خیانت کی ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا، کیونکہ مودی کے دور میں لوٹ میں چھوٹ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 898954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898954/کشمیر-میں-لوٹ-مچانے-والوں-کو-پائی-کا-حساب-دینا-ہوگا-مختار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org