QR CodeQR Code

غریب لوگوں کیلئے بینک سے رقم نکالنا بھی دشوار ہے، راہل گاندھی

20 Nov 2020 20:02

کانگریس لیڈر نے کہا کہ پہلے حکومت نے تغلقی لاک ڈاؤن لگایا، کروڑوں مزدوروں کو سڑک پر لایا، پھر انکا واحد سہارا بینک سے منریگا (مزدوری) کا پیسہ نکالنا بھی دوبھر کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کی پالیسی سے عام آدمی پریشان ہے اور غریبوں کا واحد سہارا بینک سے مزدوری کی رقم نکالنا بھی دوبھر ہوگیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے حکومت نے تغلقی لاک ڈاؤن لگایا، کروڑوں مزدوروں کو سڑک پر لایا، پھر ان کا واحد سہارا بینک سے منریگا (مزدوری) کا پیسہ نکالنا بھی دوبھر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت صرف باتوں کی ہے اور یہ غریبوں کے حقوق کچل رہی ہے۔ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منریگا مزدوروں کو اپنی روز مرہ کی مزدوری کے پیسے نکالنے کے لئے بینکوں کا چکر لگانا پڑتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898955/غریب-لوگوں-کیلئے-بینک-سے-رقم-نکالنا-بھی-دشوار-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org