QR CodeQR Code

خادم حسین رضوی کی تدفین اٹک کی بجائے لاہور میں کرنیکا فیصلہ

20 Nov 2020 19:06

تحریک لبیک کے مرکزی ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین پہلے اٹک میں انکے آبائی قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب ورثاء اور مجلس شوریٰ کے متفقہ فیصلے کے بعد انکی تدفین لاہور میں مرحوم کے مدرسے جامعہ ابوذر غفاریؓ میں ہی کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین کے حوالے سے فیصلہ ہوگیا۔ تحریک لبیک کے مرکزی ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین پہلے اٹک میں ان کے آبائی قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب ورثاء اور مجلس شوریٰ کے متفقہ فیصلے کے بعد ان کی تدفین لاہور میں مرحوم کے مدرسے جامعہ ابوذر غفاریؓ میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مولانا خادم حسین رضوی کے ورثاء نے لاہور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت اٹک لے جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد انہیں مدرسہ ابوذر غفاریؓ میں ہی دفن کیا جائے گا۔ مرحوم کی قبر کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 898958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898958/خادم-حسین-رضوی-کی-تدفین-اٹک-بجائے-لاہور-میں-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org