0
Friday 20 Nov 2020 19:17

خادم رضوی کے انتقال پر امریکی فوج نے بھی اظہار تعزیت کر دیا

پاک فوج کا اظہار تعزیت انگریزی میں، امریکی فوج کا اظہار اردو میں
خادم رضوی کے انتقال پر امریکی فوج نے بھی اظہار تعزیت کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے، اس حوالے سے آرمی چیف کی جانب سے آئی ایس پی آر کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ جس کے جواب میں امریکی فوج کی جانب سے بھی خادم رضوی کی وفات پر اظہار تعزیت کر دیا گیا۔ یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ پاک فوج کی جانب سے اظہار تعزیت کیلئے انگریزی زبان کا سہارا لیا گیا جبکہ امریکی فوج یہ اردو زبان میں اظہار تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے خادم رضوی کے انتقال پر آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس کا ٹویٹ کیا گیا تو امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے اس کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے تعزیت کی گئی۔

امریکی فوج کی جانب سے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی انتقال پر ہم ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی سکیم موڑ چوک یتیم خانہ میں واقع مسجد سے ملحقہ گھر میں رکھا گیا ہے، مسجد اور علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ دو رویہ سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے لیکن اورنج لائن میٹرو ٹرین بند نہیں کی گئی۔ مسجد کے باہر خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 898959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش