0
Friday 20 Nov 2020 19:25

لاہور، کالعدم جماعت الدعوۃ کے ایک اور رہنما کو بھی سزا سنا دی گئی

لاہور، کالعدم جماعت الدعوۃ کے ایک اور رہنما کو بھی سزا سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما محمد اشرف کو بھی 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ آج اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 26/19 کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل کالعدم جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار رہنماؤں کے خلاف بھی جج ارشد حسین بھٹہ کی طرف سے ہی فیصلہ سنایا گیا اور انہیں ساڑھے دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ کالعدم  جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف کل اکتالیس مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک 25 مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش