0
Friday 20 Nov 2020 20:08

خادم رضوی کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے گریٹر اقبال پارک پہنچائی جائیگی

خادم رضوی کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے گریٹر اقبال پارک پہنچائی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے جنازے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ میت کو کل سبزہ زار گراونڈ سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے مینار پاکستان لایا جائے گا۔ خادم حسین رضوی کی میت کو ان کے گھر سے ایمبولینس میں سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ لایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سبزہ زار سے خادم حسین رضوی کی میت کو سرکاری ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں لے جایا جائے گا۔ خادم حسین رضوی کی تدفین لاہور میں مدرسہ ابوذر غفاریؓ میں کی جائے گی۔ پولیس نے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

گریٹر اقبال پارک کے پانچوں گیٹوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے 50 ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔ نماز جنازہ کے موقع پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہونگے، تمام پولیس اہلکاروں کو ہفتہ صبح 7 بجے ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات کیا جائے گا۔ شہر میں ٹریفک اور امن و امان کے انتظامات کو بہتر رکھنے کیلئے میت کو ہیلی کاپٹر پر لے جانے کا پلان بنایا گیا۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے چوک یتیم خانہ سے سکیم موڑ تک ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش