0
Friday 20 Nov 2020 21:40

یمن تاریخ کے بدترین قحط سے دوچار ہے، انٹونیوگیوٹرس

یمن تاریخ کے بدترین قحط سے دوچار ہے، انٹونیوگیوٹرس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس نے مسلط کردہ سعودی جنگ کے باعث یمنی عوام کی ابتر غذائی صورتحال پر خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن گذشتہ چند دہائیوں کے شدید ترین قحط سے روبرو ہے۔ انٹونیوگیوٹرس نے کہا ہے کہ یمنی بحران میں آنے والی نئی شدت کی وجہ یمنی عوام کو ملنے والی انسانی امداد اور یمنی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کی جانے والی بیرونی مدد میں کمی ہے۔ انٹونیوگیوٹرس نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی صورتحال کی ابتری کی اہم وجہ (جارح ممالک کی جانب سے) یمن پر مسلط کی جانے والی جنگ کا تسلسل اور یمنی عوام کو پہنچائی جانے والی امداد میں جارح ممالک کی طرف سے پیش کی جانے والی رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ امیر ترین عرب مسلم ملک سعودی عرب کی طرف سے تشکیل دیئے گئے 1 درجن سے زائد عربی-غربی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد نے غریب ترین مسلم ملک یمن پر 26 مارچ 2015ء سے خوفناک جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے باعث یمن کا انفراسٹرکچر تباہ ہو جانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں بیگناہ یمنی شہری بھی شہید اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف یمنی عوام کو پیش آنے والے خوراک و صحت کے بدترین بحران اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عالمی رہنماؤں کی جانب سے جنگ بندی کے اصرار پر جارح سعودی عرب نے چند مرتبہ سیز فائر کا اعلان کرنے کے باوجود نہ صرف یمن کا سخت ترین سرحدی محاصرہ برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ بیگناہ یمنی عوام پر اپنے خوفناک حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش