0
Friday 20 Nov 2020 21:52

پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈ مکمل

پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے روز کوالیفائنگ رائونڈ مکمل
اسلام ٹائمز۔ پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگیا۔ اس بار کل 81 گاڑیوں نے  ریس میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔ مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا کے قریب چھانگا مانگا ٹیلے پر ہونے والے کوالیفائنگ رائونڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن آصف فضل نے ایک منٹ 31 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے پوزیشن حاصل کی جبکہ کوالیفائنگ رائونڈ کے پری پیئرڈ کیٹیگری میں رضا سعید ایک منٹ 33 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ فیصل شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک کیٹیگری میں خواجہ تیمور ایک منٹ 35 کیساتھ پہلے نمبر اور عامر مگسی ایک منٹ 37 سیکنڈ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عقیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کیٹیگری میں خاتون ریسر سلمی خان ایک منٹ 44 سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں۔ کل دوسرے روز سٹاک اور خواتین کیٹگری کا مقابلہ ہوگا. ماہر ڈرائیورز 105 کلومیٹر طویل ٹریک پر اپنی مہارت اور فن کا مظاہرہ کریں گے، کل صبح نو بجے چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا سے سٹاک گاڑیوں کی ریس کا آغاز ہوگا جبکہ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے نزدیک صحرائے تھل میں اختتام ہوگا۔ آج پہلے روز شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کوالیفائنگ راؤنڈ سے محظوظ ہوئے۔ اس سال کرونا کی وبا کے پیش نظر کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش