0
Friday 20 Nov 2020 22:03

کراچی، شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت

کراچی، شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تمام شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت شادی ہال مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شادی ہالوں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی۔ اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واضح طور پر ہدایت دیں کہ تقاریب کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں 300 سے زائد مہمانان کے داخلے پر پابندی رکھی جائے اور ہال کی چھت کا 40 فیصد حصہ کھلا رکھا جائے۔ شادی ہال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ کمشنر کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری بات توجہ سے سنی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 898996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش