QR CodeQR Code

سیرت النبی (ص) پر عمل پیرا ہونے میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے، سید رفاقت گیلانی

20 Nov 2020 22:26

لیہ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین (ص) کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جانا ایک احسن اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلووں سے آگاہ کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول حافظ آباد لیہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی اور مہر خالد مسعود تھند ڈسٹرکٹ چیرمین بیت المال لیہ تھے۔ تقریب میں علاقہ معززین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، سکول کے بچوں نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ قاری یاسین نے شان رحمت اللعالمین ﷺ بیان کی۔ سید رفاقت علی گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جانا ایک احسن اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلووں سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کا پیغام رحمت صرف انفرادی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے اجتماعی پیغام ہے، آپ (ص) پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ ہم رحمت العالمین کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں سید رفاقت علی گیلانی نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن روم کا افتتاح ہھی کیا۔ ادارہ ھذاء کے پرنسپل نے فنڈز فراہم کرنے پر سید رفاقت گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سید رفاقت علی گیلانی نے ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 898997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898997/سیرت-النبی-ص-پر-عمل-پیرا-ہونے-میں-ہی-دین-دنیا-کی-کامیابی-ہے-سید-رفاقت-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org