0
Saturday 21 Nov 2020 01:45

لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے موبائل ایپ ’’بچہ فائنڈر‘‘ متعارف

لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے موبائل ایپ ’’بچہ فائنڈر‘‘ متعارف
اسلام ٹائمز۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر روشنی ہیلپ لائن نے لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے موبائل ایپلی کشن ’’بچہ فائنڈر‘‘ متعارف کروا دی، جس پر والدین اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔ یہ ایپ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی، جس کے مہمان خصوصی ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب تھے۔ تقریب میں شہید زینب کے والد امین انصاری بھی شریک تھے۔ اپنے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس ایپ پر والدین لاپتہ بچوں کی شکایات درج کرسکیں گے، جو کہ بچوں کی تلاش میں مددگار ثابت ہوگی، یہ ایپ جدید نظام پر مبنی ہے جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھانوں کا کلچر کافی بہتر ہوا ہے، اب بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ فوری درج کی جاتی ہے، حاجی امین نے اپنی بیٹی زینب کو کھو کر ملک کی بیٹیاں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کے اس عزم و حوصلے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے سے آئین میں ترمیم کی گئی ہے، ترمیم میں زینب الرٹ بل کو خصوصاً ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، گذشتہ دو ماہ میں 65 لاپتہ بچوں میں 55 بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، پولیس کی بہترین کاوش پر اسے لازمی سراہنا چاہیئے، خوشی اس وقت ہوگی، جب ایسا کوئی واقعہ ہی نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 899027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش