QR CodeQR Code

اپوزیشن کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں چاہتے، شوکت یوسف زئی

21 Nov 2020 09:34

صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے اپوزیشن کو بریف کر دیں، اپوزیشن نے مذاکرات کا وعدہ کیا لیکن پھر بھاگ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے اپوزیشن کو بریف کر دیں، اپوزیشن نے مذاکرات کا وعدہ کیا لیکن پھر بھاگ گئی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اپوزیشن مقدمات سے بچنے کے لیے لوگوں کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے معذرت کر لی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی تناظر میں پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو 22 نومبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو پشاور جلسے کی این او سی کے لیے 5 نومبر کو درخواست دی تھی۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ درخواست کے باوجود حکومت کی جانب سے تصادم کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899037/اپوزیشن-کے-خلاف-طاقت-کا-استعمال-نہیں-چاہتے-شوکت-یوسف-زئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org