QR CodeQR Code

پاکستان، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 42 اموات

21 Nov 2020 09:39

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کُل 51 لاکھ 41 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کُل 51 لاکھ 41 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 843 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 389 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 603 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک بھر میں 34 ہزار 974 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 613 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 61 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 799 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 457 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 549 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 323 ہو گئیں۔


خبر کا کوڈ: 899038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899038/پاکستان-24-گھنٹوں-میں-کورونا-وائرس-سے-42-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org