QR CodeQR Code

سرحد پار تجارتی فہرست میں پاکستان کی 31 درجے بہتری

21 Nov 2020 10:18

ایف بی آر کے مطابق عمل درآمد کی اس بہتری کے نتیجہ میں پاکستان نے سرحد پار تجارتی فہرست میں 31 درجے بہتری حاصل کی ہے جس کی بدولت پاکستان عالمی فنڈ کی سالانہ تجارتی آسانی رپورٹ 2020ء میں 136 پوزیشن سے 108 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں قابل نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں قابل نمایاں ترقی حاصل کی ہے، معاہدہ پر عمل درآمد جون 2018ء کے 34 فیصد سے بڑھ کر نومبر 2020ء میں 79 فیصد ہو گیا ہے۔ عمل درآمد کی اس بہتری کے نتیجہ میں پاکستان نے سرحد پار تجارتی فہرست میں 31 درجے بہتری حاصل کی ہے جس کی بدولت پاکستان عالمی فنڈ کی سالانہ تجارتی آسانی رپورٹ 2020ء میں 136 پوزیشن سے 108 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولتی معاہدہ کی عمل درآمد فہرست میں پاکستان کی قابل نمایاں ترقی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899043/سرحد-پار-تجارتی-فہرست-میں-پاکستان-کی-31-درجے-بہتری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org