0
Saturday 21 Nov 2020 10:21

عمران خان کا دورہ کابل افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے، امریکہ

عمران خان کا دورہ کابل افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ دراصل افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔
امریکی دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین، تجارت اور علاقائی روابط کے لیے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کا بھی مظہر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 899044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش